پنجاب کے اگلے ممکنہ وزیر اعلیٰ رانا ثنا اللہ یا خواجہ سعد رفیق ہو سکتے ہیں،معروف صحافی کا دعویٰ

جمعہ اپریل 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے پنجاب کے اگلے ممکنہ وزیر اعلیٰ رانا ثنا اللہ یا خواجہ سعد رفیق ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018کا دور جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے انتخابات اور انکے ممکنہ نتائج اور پھر انکے بعد بننے والی صورتحال پر بحث زور پکڑتی جا رہی ہے ۔

ہر جگہ اگلے ممکنہ وزیر اعظم کے نام پر تبصرے کئیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی اسی بحث کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر اور موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اگلے دور حکومت میں وزارت اعظمیٰ کے عہدے امیدوار ہیں ایسی صورتحال میں پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہو گا یہ سوال اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب اگر مسلم لیگ ن سے ہوا تو وہ رانا ثنا اللہ یا خواجہ سعد رفیق میں سے ایک ہوگا اور یہ اسی صورتحال میں ہو گا اگر مسلم لیگ ن مرکز میں حکومت بنا لے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے یہ خبر بھی گردش میں تھی کہ وہ اگلے انتخابات میں صوبائی حلقے سے بھی الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

Your Thoughts and Comments