اصولوں کا نعرہ لگانے والا اور کرپشن کے خلاف بات کرنے والا سینیٹ الیکشن میں وصول کرنے والا بن گیا،شہباز شریف

عمران خان لاہور آنا چاہتے ہیں ضرور آئیں ،وہاں عوام نہیں ہمارے ترقیاتی کام ان کا استقبا ل کریں گے،زرداری اور نیازی ایک اور ایک کو گیارہ کہتے ہیں،2018 میں ووٹ سے دونوں کو نو دو گیارہ کریں گے، ڈینگی پشاور میں تباہی مچاتا رہا اورعمران خان نتھیا گلی میں آرام کرتا رہا، خیبرپختونخوا میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی تھی،لیکن عمران خان نی5 سال میں منفی 6 میگاواٹ بجلی دی ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ ایک ارب درخت لگاکر ریکارڈ بناوں گا مگر انھوں نے جھوٹ بولنے او رآنکھوں میں دھول جھونکنے کے عالمی ریکارڈ بنا دیئے،،انھوں نے مالم جبہ میں اپنے دوستوں کو زمینیں بانٹیں صوبے میں کہیں ترقی نہیں ہوئی البتہ پیسہ جیبوں میں گیا،کرپشن کیخلاف جہاد کا کہتے ہیں، خیبربینک میں فراڈ ہوا،پشاور کے برباد ہونے پر بہت افسوس ہوا،سارے قصے قصہ خوانی بازار میں ثابت ہوئے،دن رات جھوٹ بولتے ،الزام لگاتے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ یہ میٹرو نہیں جنگلا بس ہے اب یہ پشاو ر میں 75 ارب روپے میں بن رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر ووزیر اعلی پنجاب کا عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:50

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر ووزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ اصولوں کا نعرہ لگانے والا اور کرپشن کے خلاف بات کرنے والا سینیٹ الیکشن میں وصول کرنے والا بن گیا،عمران خان لاہور آنا چاہتے ہیں ضرور آئیں ،وہاں عوام نہیں ہمارے ترقیاتی کام ان کا استقبا ل کریں گے،زرداری اور نیازی ایک اور ایک کو گیارہ کہتے ہیں،2018 میں ووٹ سے دونوں کو نو دو گیارہ کریں گے، ڈینگی پشاور میں تباہی مچاتا رہا اورعمران خان نتھیا گلی میں آرام کرتا رہا، خیبرپختونخوا میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی تھی،لیکن عمران خان نی5 سال میں منفی 6 میگاواٹ بجلی دی ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ ایک ارب درخت لگاکر ریکارڈ بناوں گا مگر انھوں نے جھوٹ بولنے او رآنکھوں میں دھول جھونکنے کے عالمی ریکارڈ بنا دیئے،،انھوں نے مالم جبہ میں اپنے دوستوں کو زمینیں بانٹیں صوبے میں کہیں ترقی نہیں ہوئی البتہ پیسہ جیبوں میں گیا،کرپشن کیخلاف جہاد کا کہتے ہیں، خیبربینک میں فراڈ ہوا،پشاور کے برباد ہونے پر بہت افسوس ہوا،سارے قصے قصہ خوانی بازار میں ثابت ہوئے،دن رات جھوٹ بولتے ،الزام لگاتے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ یہ میٹرو نہیں جنگلا بس ہے اب یہ پشاو ر میں 75 ارب روپے میں بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مردان میں مسلم لیگ ن کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے شہباز شریف نے کہاکہ مردان میں شاندار استقبال پر کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نیا کے پی کے پی ٹی آئی نے بنانا تھا اس کو اور برباد کر دیا، نیازی صاحب کہتے تھے میں جنگلہ بس نہیں بنائوں گا، انہوں نے کہا تھا کہ میں کے پی کے میں ہسپتال بنائوں گا، سکول بنائوں گا،انہوں نے اب تک کیا کیا ہی عمران خان نے صرف دن رات دھرنا دیا، کام کچھ نہیں کیا، پشاور میٹرو بس 75ارب روپے کا جو پراجیکٹ شروع کیا ابھی تک مکمل نہیں ہو پایا،ہمیں عوام نے موقع دیا تو ہم پشاور میٹرو5مہینے میں مکمل کر کے آپ کے حوالے کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دن رات جھوٹ بولنے والے عمران خان نے کہا کہ میں کے پی کے میں ہسپتال اور پولیس کا نظام ٹھیک کروں گا، پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کئی دہائیاں پہلے بنا،انہوں نے ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایا، مردان کی بیٹی اسماء کے قتل اور ریپ کا فرانزک ٹیسٹ بھی لاہور کی فرانزک لیب میں کیا گیا، ہمیں اس پر فخر ہے کیونکہ لاہور آپ کا شہر ہے اور مردان میرا شہر ہ، پنجاب آپ کا ہے ،کے پی کے میرا ہے، پاکستان چار صوبوں کا نام ہے، کے پی کے سے ہزاروں لوگ اگر لاہور راولپنڈی سے مفت علاج کرواتے ہیں توہر کوئی آپ کے اوپر احسان نہیں ہے بلکہ یہ آپ کا حق ہے۔

نیازی خان نے کہا کہ میں ایک ارب درخت لگائوں گا، دنیا کا ریکارڈ بنائوں گا، درختوں کا ریکارڈ تو نہیں بنایا، مگر جھوٹ اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کا عالمی ریکارڈ ضرور بنا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر احتساب کا کمیشن بنایا گیا،70کروڑ روپے خرچ کیا اور ایک بھی کرپشن کا کیس سامنے لے کر نہیں آئے، مالم جبہ میں اپنے دوستوں میں زمینیں بانٹیں، کے پی کے شہروں مردان، شیر گڑھ، پشاور، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کہاں ترقی ہوئی ہے، کہیں بھی ترقی اس لئے نہیں ہوئی کہ روپیہ لوگوں کی جیبوں میں گیا، ہم قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے اور اس کو عظیم بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے 5پانچ سالوں میں نواز شریف کی قیادت میں جب 2013 میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے تھے، میاں نواز شریف سی پیک لے کر آئے، ہم نے اپنے پیسوں سے 5ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، آپ کے اس خوبصورت صوبے میں خدا نے ناران کاغان دیا ہے، جھیل سیف الملوک بیشمار دریا، پانی اور آبشاریں ہیں، یہاں پر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے مگر خان صاحب نے منفی 6میگاواٹ بجلی دی ہے یہ تو کہتا تھا کہ میں پورے پاکستان کو بجلی دوں گا، میں وعدہ کرتا ہوں آپ نے موقع دیا تو اگلے پانچ سال میں ہزاروں میگاواٹ بجلی یہاں سے پیدا کر کے دکھائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اصولوں کا نعرہ لگانے والا اور کرپشن کے خلاف بات کرنے والا سینیٹ الیکشن میں وصول کرنے والا بن گیا، خیبربینک سکینڈل بھی آپ کے سامنے ہے، سینیٹ الیکشن میں وصول کا اصول جیت گیا، اب وہ لاہور آرہے ہیں بڑے شوق سے آئو، آپ کا شہر ہے مگر کے پی کے کو کھا پی کے لاہور آئے ہو، لاہور کے لوگ تمہارا استقبال نہیں کریں گے، آپ کو یاد ہے انہوں نے سات ماہ اسلام آباد میں دھرنا دیا چائنہ کے صدر کا دورہ رک گیا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوا اور ہندوستان کو فائدہ ہوا۔

شہبازشریف نے کہا کہ اس کی نئی نئی حکومت آئی تھی خان کو چاہیے تھا کہ صبح چھ سے لے کر رات بارہ بجے تک کے پی کے میں کام کرتا تا کہ نوجوانوں کو روزگار ملتا، یہ پہاڑوں پر جا کر آرام کرتا رہا اور یہاں ڈینگی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا، زرداری اور نیازی اپنے آپ کو ایک اور ایک گیارہ سمجھتے ہیں مگر الیکشن میں جتنے آپ کو ووٹ ملنے ہیں آپ دونوں یہاں سے نو دو گیارہ ہو جائو گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں پچھلے پانچ سالوں میں 17ارب روپے یتیموں، بیوائوں پر خرچ کئے، اس پروگرام کا نام ہے پنجاب ایجوکیشن فنڈ، آپ کے ہاں ایسا کوئی پروگرام ہے، ہمیں موقع ملا تو ہم یہاں کے پی کے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ بنائیں گے، اگلے پانچ سالوں میں پانچ لاکھ بچوں کو فنڈز مہیا کریں گے، نوجوان بچوں اور بچیوں کو روزگار ملے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کے پی کے کے ہر ڈویژن میں ایک ٹیچنگ ہسپتال اور ایک یونیورسٹی بنائیں گے، پھر آپ دیکھیں گے دبئی، سعودی عرب میں جس جگہ آ پکو ایک ہزار ریال ملتے وہاں دو سے تین ہزار ریال تک ملیں گے کیونکہ آپ یہاں سے مہارت لے کر جائیں گے، ہم نے پنجاب میں دانش سکول بنائے جو لاہور کے ایچی سن کے ہم پلہ ہیں ان سکولوں میں غریب اور بیوائوں کے بچے پڑھتے ہیں، ایک غریب بیٹی نے مجھے کہا کہ میرے والد بچپن میں مجھے کہا کرتے تھے آپ کو ڈاکٹر بنائوں گا مگر میں یتیم ہو گئی، اب دانش سکول کی وجہ سے میں اپنے والدین کا خواب پورا کر رہی ہوں اور آج وہ بچی عائشہ ڈاکٹر بن گئی ہے، کے پی کے کے ہر ضلع میں دانش سکول بنائیں گے، میری خدمت کا ثبوت چاہیے تو پنجاب میں آ کر دیکھیں میں پشاور کو لاہور بنائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں خادم اعلیٰ روزگار اسکیم میں 40ارب روپے دیئے ہیں، ہم نے بغیر سود کے قرض دیئے، 20لاکھ بچے بچیاں قرض لے کر اپنے پائوں پر کھڑے ہوئے، ہم نے پنجاب کے گائوں میں 100ارب روپے لگا کر ہزاروں کلومیٹر سڑکیں دیں، آپ نے موقع دیا تو 5سالوں میں کے پی کے سب سے آگے بڑھنے والا صوبہ ہو گا، ہم نے پنجاب میں آدھی قیمت پر کھادیں دیں، میرا آپ سے وعدہ ہے پنجاب میں شروع کئے گئے تمام پروگرام کے پی کے میں لے کر آئیں گے اور یہاں کے لوگوں کے تمام مسائل حل ہوں گے۔