ایران نے شام میں 80 ہزار شیعہ جنگجو بھرتی کر لیے ، اسرائیلی سفیر کا دعویٰ

دمشق سے پانچ میل دور اڈے پر شیعہ جنگجوؤں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت دی جارہی ہے،گفتگو

جمعہ اپریل 12:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)اقوام متحدہ میں متعیّن اسرائیلی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شام میں کم سے کم 80 ہزار شیعہ جنگجو بھرتی کر لیے ہیں اور وہ انھیں دمشق سے صرف پانچ میل دور واقع ایک فوجی اڈے پر جنگی تربیت دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ۔

انھوں نے اس وقت ہاتھ میں ایک نقشہ پکڑ رکھا تھا اور انھوں نے نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں،یہ شام میں ایران کا بھرتی مرکز ہے۔جنگ زدہ ملک میں ایران کے کنٹرول میں 80 ہزار جنگجو ہیں ۔وہ دمشق سے صرف پانچ میل کی دوری پر واقع ایک فوجی اڈے پر موجود ہیں جہاں انھیں شام اور خطے بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments