اچانک آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر نو اسرائیلی نوجوان ہلاک،تین لاپتہ

بحر مردارمیں گرنے والے دریا زفیت میں تینوں کی تلاش کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں،حکام

جمعہ 27 اپریل 2018 12:59

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)اسرائیلی حکام نے کہاہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع صحرائے النقب میں شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب یا فلیش فلڈ کی لپیٹ میں آ کر کم از کم نو ٹین ایجر کوہ پیماؤں کی موت واقع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تین ابھی تک لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ ان تینوں کی تلاش کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش بحر مردار میں گرنے والے دریا زفیت میں کی جا رہی ہے۔ پولیس نے یہ ضرور بتایا کہ فلیش فلڈ سے پچیس نوجوان متاثر ہوئے ہیں لیکن زخمیوں کی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کو شدید موسلادھار بارشوں کا سامنا رہا ہے۔