امریکہ میں ایرانی قونصلر دفتر پر حملہ

جمعہ 27 اپریل 2018 17:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) امریکہ میں ایران کے قونصلر آفس پرمسلح شخص کے حملے میں ایک سفارتی اہلکار زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کا قونصلر دفتر پاکستانی سفارتخانے میں واقع ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مسلح شخص ایران مخالف نعرے لگاتے ہوئے دفتر میں گھس گیا اور گولی چلا دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ امریکی سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :