سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے خفیہ میمورنڈ م کا اجرا، رومانیہ کے صدر نے وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 18:53

بخارسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) رومانیہ کے صدر کلاس لوہانس نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا خفیہ میمورنڈم جاری کرنے پر وزیر اعظم وائیوریکا ڈانسیلا سے استعفیٰ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر کی طرف سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے خیال میں وائیوریکا ڈانسیلا حکومت چلانے کی اہل نہیں رہیں اور ان کی حکومت ملک پر بوجھ بن چکی ہے اس لئے وہ وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :