سونی کا 2017 ء کا خالص منافع 7 گنا اضافے کیساتھ 4.5 ارب ڈالر رہا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:17

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی ’’ سونی ‘‘ نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 4.5 ارب ڈالر رہا جو 2016ء کی نسبت 7 گنا زیادہ اور اس کیوجہ سمارٹ فون امیج سینسز،موویز کی بہتر فروخت اور مالیات کے کاروبار میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کردہ بیان کے مطابق 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 490.8 ارب ین (4.5 ارب ڈالر)) رہا جبکہ 2016 ء کے دوران صرف 73.3 ارب ین کا خالص منافع ہوا تھا۔منافع میں اضافے کیوجہ مصنوعات کی اندرون و بیرون ملک فروخت میں اضافہ اور غیر ملکی زر مبادلہ کی شرح تبادلہ مناسب رہنا ہے۔

متعلقہ عنوان :