بھارت میں نوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے کی باپ کو قتل کرانے کی سازش بے نقاب

باپ کو قتل کرنے کے لئے بیٹے نے اجرتی قاتلوں کو 2لاکھ روپے دئیے، پولیس کا موقف

جمعہ 27 اپریل 2018 22:40

ْمونگیر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میںنوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کرانے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میںنوکری حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کرانے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔والدین بچوں کی خاطر اپناسب کچھ لٹادیتے ہیں مگر وہی بیٹا بڑا ہوکر جب والد کے قتل کے بارے میں سوچنے لگے تو اس سے بڑی شرم کی کیا بات ہوسکتی ہے۔

بہار کے مونگیر ضلع کے مونگڑوڑ مسجد علی علاقے کا رہنے والا اوم پرکاش منڈل ریلوے میں ملازم ہے۔اسکے چھوٹے بیٹے نے باپ کی نوکری حاصل کرنے کیلئے جو30اپریل کو سبکدوش ہونیوالے ہیں ،اٴْسے قتل کرنے کیلئے 2لاکھ روپے دیکر کرائے کے قاتلوں سے معاملہ طے کیا۔

(جاری ہے)

صبح ڈیوٹی پر جانے کے دوران 2بائک سواربدمعاشوں نے اوم پرکاش پر فائرنگ کی مگر گولی اس کے بائیں بازومیں لگی جس سے وہ زخمی ہوکر زمین پر گر پڑا اور بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اوم پرکاش کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اوم پرکاش کے بیٹے پون نے ہی باپ کے قتل کیلئے وکی نامی بدمعاش کو 2لاکھ روپے دیئے تھے تاکہ باپ کی موت کے بعد ریلوے کی ملازمت حاصل کرسکے۔ پولیس نے بیٹے کو حراست میں لیکربدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔