7سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا 70سالہ ریٹائرڈ ٹیچرگرفتار

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:45

فتح گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)بھارتی شہر فتح گڑھ میں 7سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے 70سالہ ریٹائرڈ ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا، ریٹائرڈ ٹیچربچی کی سہیلی کے دادا ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر فتح گڑھ کے گاو?ں کھنٹ میں ایک 7سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں ریٹائرڈ ٹیچر کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ڈی پر پال سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی اسکول سے واپس آکر اپنی سہیلی کے گھر کھیلنے گئی جہاں اس کے ساتھ سہیلی کے 70سالہ دادا نے زیادتی کی۔بچی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاجہاں رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی زیادتی کا شکار ہوئی۔ رپورٹ کی بنیاد پرپولیس نے کا کا سنگھ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے جوڈیشل حراست میں جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :