وفاقی حکومت کا سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کی نئی سکیم کا اعلان

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) کراچی کو پانی کے شدید بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کی نئی سکیم کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ پلانٹ نجی شعبہ کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا اور یومیہ 50 ملین گیلن پانی فراہم کرے گا جس سے کراچی میں پینے کے پانی کے مسائل کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔