نان فائلرز مقامی طورپر تیار ہونے والی نئی گاڑی نہ ہی کسی امپورٹڈ گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکے گا‘ فنانس بل تجویز

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) فنانس بل 2018ء میں تجویز دی گئی ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جو فائلر نہیں ہو گا وہ نہ تو مقامی طورپر تیار ہونے والی نئی گاڑی خرید سکے گا اور نہ ہی کسی امپورٹڈ گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل 2018ء میں 227سی کے نام سے نئی سیکشن شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے والے حکام، گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں، نان فائلر کی مقامی سطح پر تیار ہونے والی نئی گاڑی کی رجسٹریشن یا امپورٹڈ گاڑی کی رجسٹریشن کی درخواست پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ نان فائلر کی غیر منقولہ جائیداد کی رجسٹریشن ٹرانسفر کے لئے دی جانے والی درخواست پر اس وقت غور نہیں کرے گی جب تک وہ فائلر نہ بن جائے۔