حکومت کو چاہیے تھا صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرتی ،سلیم مانڈوی والا

(ن)لیگ سے اتحاد نہیں ہو سکتا، راستے الگ ہوچکے ہیں، عمران خان دن میں کچھ اوررات میں کچھ اور کہتے ہیں انکے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرونگا ،ڈپٹی چیئر مین سینیٹ

ہفتہ اپریل 00:03

․کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرتی ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (نٌ ) کے راستے الگ ہوچکے ہیں (ن)لیگ سے اتحاد نہیں ہو سکتا،، عمران خان دن میں کچھ اوررات میں کچھ اور کہتے ہیں انکے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرونگا ،بلوچستان پا کستان کی شاہرگ ہے اسکے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنا ئے گی ،یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکر ٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سمیت دیگربھی مو جود تھے، سلیم ما نڈوی والانے کہا کہ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی پا لسی ہے پا کستان کی ترقی بلوچستان سے وابستہ ہے ،ہماری حکومت نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی اسکے لئے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھر پور جدو جہد کی اور اسی جد وجہد کے نتیجے میں آج سی پیک منصوبہ شروع ہوا ہے اس منصوبے کے لئے سابق صدر نے اپنی صدارت اور حکومت خطرے میں ڈالی تھی اقتدارمیں آکراسے مکمل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی،سیاسی جماعتوں میںاتحاد بنتے رہتے ہیں پیپلز پارٹی بھی اتحاد بنائے گی مگر اب مسلم لیگ (ن) سے راستے الگ ہوگئے ہیں ان سے اتحاد نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اقامے بنائے اور انکی باہر سے تنخواہیں آرہی ہیں انہیں بخوبی معلوم ہے کہ انہیں کیوں نکالا گیا اور وہ کیوں نا اہل ہوئے ،عمران خان کے بارے میں کچھ نہیں کہونگا وہ صبح ایک بات کرتے ہیں اور رات کو دوسری ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ نگراں سیٹ اپ پر جلد ہی اتفاق رائے ہوجائے گا ، حکومت کو چاہیے تھاکہ وہ تین ماہ کا بجٹ بناتی جانے والی حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کر کے آنے والی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں انہوں نے بتایا کہ سندھ اور خیبر پختونخواء میں صرف 3ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والی جماعت (ن) لیگ نے سینیٹ الیکشن میں بھی ہمیں ووٹ دیا،بلوچستان ایک اہم صوبہ ہے،اس کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

Your Thoughts and Comments