ایاز صادق کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی افواہیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء) ایاز صادق کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر جلسہ عام کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے ملک بھر سے کارکن اور رہنما لاہور پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ وزیراعلی خیبرپختنخواہ پرویز خٹک بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور پہنچنے کے بعد پرویز خٹک کی اسپیکر قومی اسمبلی اور اپنے کالج کے دور کے دوست ایاز صادق سے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات خفیہ رکھی گئی اور ذرائع ابلاغ کو اس بارے علم نہیں ہونے دیا گیا۔ تاہم دونوں رہنماوں کی ملاقات کی تصویر کسی شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اب افواہیں زیر گردش ہیں کہ ممکنہ طور پر کل مینار پاکستان جلسے میں ایاز صادق تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیں گے۔ تاہم اس حوالے سے نہ ہی تحریک انصاف نہ ہی ایاز صادق کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ان افواہوں کی حقیقت کل مینار پاکستان جلسے کے دوران ہی معلوم ہو پائے گی۔