فاروق ستار کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

اتوار 29 اپریل 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء)ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نبیل گبول نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں کیونکہ متحدہ اب تانگہ پارٹی بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو لیاقت آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادرآباد سمیت کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جہاں فاروق ستار کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا، مجھے امید ہے متحدہ کے سربراہ میری پیش کش کا مثبت جواب دے دیں گے۔نبیل گبول نے کہاکہ جلسے میں شرکت کے لیے لیاری سے جیالوں کی سب سے بڑی ریلی آئی ہے، بھٹو ازم کا فلسفہ روٹی کپڑا اور مکان آج ملک کے ہر غریب شہری کی ضرورت ہے۔