حیدر آباد: ناراض لیگی کارکنوں کا احتجاج، رانا مشہود کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے

دو گروپوں میں ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے حملے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔حیدر آباد میں ناراض لیگی کارکنوں نے قیادت کا گھیرائو کر لیا

اتوار 29 اپریل 2018 22:40

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء) حیدر آباد میں ناراض لیگی کارکنوں نے قیادت کو گھیر لیا۔ رانا مشہود کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے۔ لوٹے اٹھا کر نعرہ بازی کی۔ دو گروپوں میں ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے حملے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔حیدر آباد میں ناراض لیگی کارکنوں نے قیادت کا گھیرائو کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود اور دیگر رہنمائوں کے سامنے ناراض کارکنوں نے احتجاج کیا اور ہاتھوں میں لوٹے اٹھائے نعرہ بازی بھی کی۔ ناراض متوالے رانا مشہود کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے۔پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے ووٹ کے ساتھ کارکنان کو عزت دو کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نئے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کرتے رہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کے الیکشن کے موقع پر کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ ن لیگ کے دو گروپوں میں ڈنڈوں کا استعمال ہوا جبکہ ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں سے حملے بھی ہوئے، اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی دیکھتی رہی۔