اسلام آباد: امریکی سفارتکار کی گاڑی نے ایک اور پاکستانی کو کچل دیا، پولیس نےامریکی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری کو تھانے منتقل کردیا

اتوار 29 اپریل 2018 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء) ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، زخمی شہری کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ایک اور امریکی سفارتکار نے پاکستانی کو کچل دیا، سیکرٹریٹ کے قریب امریکی سفارتکارکی جیپ کی موٹر سائیکل سوار سے ٹکر، جیپ کیو این 734 نے موٹر سائیکل اے ارایم 935 پر سوار شہری کو سیکرٹریٹ چوک کے قریب ٹکر ماری۔

(جاری ہے)

حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا جسے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار نزاکت زخمی ہوا ہے۔ شہری نزاکت موتمر عالم اسلامی میں ملازم ہے۔ شہری کے سر پر چوٹ لگی ہے جس کا علاج جاری ہے۔ گاڑی امریکی سفارتخانے کا سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس چلارہا تھا۔ پولیس نےامریکی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری کو تھانے منتقل کردیا ۔ پولیس نےگاڑی بھی تحویل میں لے لی ۔ سیکنڈ سیکریٹری نے 15 منٹ تک گاڑی کادروازہ نہیں کھولا۔ سیکنڈ سیکریٹری ٹیلی فون پرکسی سے بات کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :