ملک کی سیاست پر مذہب سے بیزار قوتوں کا قبضہ ہے،مولانا فضل الرحمان

پاکستان میں غیر اسلامی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کچھ قوتیں پاکستان میں مغرب کا ایجنڈہ لانا چاہتی ہیں ملک میں قانون سازی بین الاقوامی دباؤ میں آ کر کی جاتی ہیں اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا، 13 مئی کو پورے پاکستان سے لوگ مینار پا کستان پر جمع ہونگے، قوم کو پا کستان کی اساس یاد دلائیں گے، مردان میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 23:50

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست پر مذہب سے بیزار قوتوں کا قبضہ ہے، پاکستان میں غیر اسلامی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کچھ قوتیں پاکستان میں مغرب کا ایجنڈہ لانا چاہتی ہیں ملک میں قانون سازی بین الاقوامی دباؤ میں آ کر کی جاتی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا۔

13 مئی کو پورے پاکستان سے لوگ مینار پا کستان پر جمع ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ عملی اسلام و شریعت کا نفاذ نہیں چاہتے آ ج پاکستان میں دینی قوتیں یکجا ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستا ن کی سیاست پر مذہب سے بیزار قوتوں کا قبضہ ہے، انہوں نے کہا روشن خیلای ہر دور میں مسئلہ ہے اقوام متحدہ کی چھتری تلے عراق کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ، چھوٹے چھوٹے بچے ماؤں کے سامنے قتل کیے جا رہے ہیں امریکہ قوموں کی آزادی نہیں امن کے نام پر خون خرابہ کررہا ہے، اقوام متحدہ کشمیر فلسطین کے لوگوں کو آزادی نہیں دلا سکا۔

کشمیر میں ہندو انتہا پسند حکومت انسانی حقوق کا خون کر رہی ہے اقوام متحدہ کے چھتری تلے شام میں انسانیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔ ہم پاکستان میں غیر اسلامی کام کرنے کی اجاز ت نہیں دینگے ہم موجودہ نظام کی مذمت کرتے ہیں پاکستان میں 70 سال سے سود کا کاروبار جا ری ہے 13 مئی کو پورے پاکستان سے لوگ مینار پاکستان پر جمع ہو جائیںگے ۔

مغربی ایجنڈے کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیں گے ملک میں ہر کسی پر کرپشن کا الزام لگایا جارہا ہے، ملک کا نام اسلامی جمہوریہ رکھا گیا ہے،دنیا کو بتایا ہے کہ قرارداد پاکستان کو کیسے عملی جامہ پہنایا جاتا ہے آئین کہتا ہے کہ آئین سازی اسلامی احکامات کی روشنی میں ہونی چاہئیے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک سفارش پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

ملک میں قانون سازی بین الاقوامی دباؤ میں آ کر کی جاتی ہے۔ اسلامی سفارشات پر عمل نہیں ہو تا تو ہم آزاد نہیں ہیں۔ آج کل پاکستان میں ایک دوسرے کو چور کہتے نظر آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمزور حکومت ملک کو ترقی نہیں دے سکتی پاکستان کی سیاست اور پارلیمنٹ عالمی دباؤ میں ہے۔ آسان فارمولا ہے کہ حکومت ایم ایم اے کے حوالے کرو ملک سے کرپشن ختم ہو گی ۔ آج بندوق اور تلوار کی جگہ ووٹ نے لے لی ہے۔ عوام کا ووٹ تلوار بھی ہے بندوق بھی ہے۔ ووٹ کی پرچی کو حق کیلئے استعمال کرو گے تو حق ملے گا 13 مئی کو قوم کو پا کستان کی اساس یاد دلائیں گے۔