ایران کی تاریخ کے سب سے طاقتور جنرل نے بغاوت کردی

پاسداران انقلاب کی قیادت سے اختلاف پر جنرل سلیمانی کے استعفے کی اطلاعات سلیمانی کے پاسداران انقلاب سے اختلافات کے بعد سپریم لیڈر نے عہدے سے ہٹادیا،ایرانی میڈیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:08

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)ایران کی پاسداران انقلاب کی عسکری قیادت کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے باعث بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے استعفے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کے چیف جنرل محمد علی جعفری اور پاسداران کے بیرون ملک سرگرم ونگ فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان اختلافات کی خبریں نئی نہیں۔

دونوں میں گہرے اختلافات کافی عرصے سے چل رہے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کے پاسداران انقلاب سے اختلافات کے بعد سپریم لیڈر نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ ایک اورایرانی ٹی وی نے بتایاکہ سپریم لیڈر پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری کو ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں اور ان کی جگہ یہ منصب قاسم سلیمانی کو سونپیں گے۔

(جاری ہے)

جنرل قاسم سلیمانی پر بعض الزامات بھی عاید کیے ہیں۔

ان میں کرپشن اور عدم شفافیت کا الزام نمایاں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای انقلابی اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس رپورٹ میں پاسداران انقلاب کے سینیر جرنیلوں بالخصوص جنرل باقی اور جنرل جعفر کی خدمات کو سراہا گیا ہے تاہم ساتھ ہی پاسداران کی نئی قیادت کی تیاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :