امریکا کا ایران پر حملے کا اعلان

ایران پھر جوہری تنصیبات کو بحال کر رہا ہے تو حملہ کردیں گے،امریکی صدر جوہری ہتھیار بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،چاہے معاہدہ ختم ہو جائے کوئی پرواہ نہیں،میڈیا گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،چاہے اسے روکنے کا معاہدہ ختم بھی جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیںگے،اگر پتہ چلا کہ ایران پھر سے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے یا 2015ء کا معاہدہ جسے جوائنٹ کمپری ہنسو پلان آف ایکشن کہا جاتا ترک ہوا تو بھر پور انداز میں فوجی طاقت کا استعمال کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ اس سے ایران کے تمام مسائل حل نہیں ہوتے۔جس کی مدد سے ایران کو برے عزائم سے دور رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :