بھارتی انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کا قریبی ساتھی پروین طارق20سال پرانے قتل کیس میں گرفتار

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:38

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)بھارتی انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے قریبی ساتھی پروین طارق کو20سال پرانے قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے قریبی ساتھی کو 20سال پرانے قتل کیس میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی خصوصی ٹیم نے ممبئی میں روپوش دائود کے قریبی ساتھی طارق پروین کو 1998ء میں ہونیوالے قتل کے واقعہ میں گرفتار کیا۔

پولیس مارچ 1993ء کے ممبئی دھماکوں میں طارق کے ملوث ہونے کا بھی سراغ لگا رہی ہے۔تھانے کے اعلیٰ افسر پردیپ شرما نے بتایا کہ 51سالہ پروین کو جنوبی ممبئی کے کرافوڈ مارکیٹ کے قریب واقع ایل ٹی روڈ کے اشوکا شاپنگ سینٹر کی ایک دکان سے گرفتار کیا گیا۔ پردیپ نے بتایا کہ وہ کیبل آپریٹر محمد ابراہیم اور اس کے کاروبار ی ساتھی پرویز انصاری کے قتل میں بھی ملوث ہے۔