بھارت،اپنا گھرزیادتی کیس،سربراہ سمیت 3 افرادکو عمر قید کی سزا

’’اپنا گھر ‘‘یتیم خانے پر چھاپہ مار کر 103لڑکیاں بازیاب کرا لی گئیں، سی بی آئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:45

روہتک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)بھارت کے علاقے روہتک میں’اپنا گھر ‘‘زیادتی کیس میں سربراہ سمیت 3 افرادکو عمر قید کی سزا سنا دی گئی،یتیم خانے کی سربراہ کے بھائی کو معاون ثابت ہو نے پر 3سال قید بامشقت کی سزا دی گئی،’’اپنا گھر ‘‘یتیم خانے پر چھاپہ مار کر 103لڑکیاں بازیاب کرا لی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی علاقیروہتک کے ’’اپنا گھر (یتیم خانہ) میں مقیم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کیس میں پنچکولہ سی بی آئی نے 9ملزموں کو سزا سنائی۔

یتیم خانے کی سربراہ جسونتی دیوی ، اس کے داماد جے بھگوان اور ڈرائیور ستیش کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔ یتیم خانے کی سربراہ کے بھائی جسونت کو 3سال قید کی سزا سنائی گئی۔جسونتی دیوی کی بیٹی سشما ، چچیری بہن شلپا، ملازم رام پرکاش سینی اور وین کوجیل کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

سزا سنانے والے جج جگ ویر سنگھ ہیں جنہوں نے بابا گرمیت کو قید کی سزا سنائی تھی۔

انہوں نے ’’اپنا گھر ‘‘زیادتی کیس کے بھی ملزمان کو سزا سنائی۔یاد رہے کہ ادارہ بہبود اطفال و خواتین نے 9مئی 2012ء کو ’’اپنا گھر ‘‘یتیم خانے پر چھاپہ مار کر 103لڑکیاں بازیاب کرانے کے بعد کیس سی بی آئی کے حوالے کردیا تھا۔ وکیل کے مطابق یتیم خانے میں لڑکیوں کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پر تھیں جس کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :