سعودی عرب پر پھر سے متعدد میزائلوں کا حملہ، جانی نقصان ہوگیا

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء)سعودی سکیورٹی حکام نے کہاہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا کی طرف سے داغے گئے چار مزید میزائل فضا ہی میں تبار کر دیے گئے۔ ان میزائل حملوں میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی سیکورٹی حکام نے کہاکہ بیلسٹک میزائلوں کو سعودی عرب میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے تباہ کیا۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ان میزائل حملوں میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ سعودی ساحلی شہر جازان سے سول ڈیفنس کے کرنل یحییٰ عبداللہ القحطانی نے بتایا کہ میزائلوں کا نشانہ جازان شہر تھا۔ جس شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، وہ فضا سے گرنے والے ملبے کی زد میں آیا۔ یہ میزائل ایسے موقع پر داغے گئے جب انیس اپریل کو ہلاک ہونے والے ایک اہم حوثی ملیشیا کمانڈر صالح الصمد کی تدفین ہزاروں افراد کی موجودگی میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :