ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان ملاقات اگلے تین سے چار ہفتوں میں ہو سکتی ہے

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ کے مابین ملاقات اگلے تین سے چار ہفتوں میں ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشیگن میں ہفتے کی شب ایک جلسے سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اہم ملاقات ہو گی۔ ٹرمپ کے بقول ان کی جنوبی کوریائی صدر مون جے سے ٹیلیفون پر طویل اور اچھی بات چیت ہوئی ہے اور حالات میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے تازہ پیش رفت پر جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :