جناح اسپتال کراچی سائبر نائف کی سہولت سے علاج کرنے والا پاکستان کا پہلا اسپتال بن گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)جناح اسپتال کراچی سائبر نائف کی جدید سہولت سے مفت علاج کرنے والا پاکستان کا پہلا اسپتال بن گیا جہاں روبوٹک سرجری سے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںپروفیسر طارق محمود نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی سائبر نائف سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ پٹ اسکین، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی سمیت دیگر سہولیات بھی دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ دو برس قبل جاپان کے تعاون سے بنایا جانے والا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال بھی اپنی نوعیت کا منفرد اسپتال ہے، جہاں عالمی معیار اور بہترین ماحول میں علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔