چیف جسٹس ثاقب نثار نے فراڈ کرنے والے منگیتر کو گرفتار کروا دیا

اتوار 29 اپریل 2018 11:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں خاتون کے ساتھ سابق منگیتر کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ کے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے فراڈ کے ملزم کو کمرہ عدالت میں گرفتار کروا دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اسے گرفتار کراتے ہیں آدھے گھنٹے میں سچ بتا دے گا۔یہ بد معاشی ہے کہ بچیوں کے ساتھ فراڈ کیا جائے۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاق بنا رکھا ہے فراڈ کر کے بھی ہائیکورٹ آ گئے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سی آئی اے، ایف آئی اے کو 2ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔