جاتی امرا میں ن لیگ کا اہم اجلاس؛نواز شریف نے ناراض کارکنوں کے تحفظات کو فوری دور کرنے کا حکم دے دیا

اتوار 29 اپریل 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ن لیگ کے ہونے والے اجلاس میں ناراض ن لیگی کارکنان کے تحفظات دور کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس جاتی امراء میں طلب کرکیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں شرکت کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچے جب کہ ن لیگ کے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف نے کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف۔مریم نواز،حمزہ شہباز شریف اور پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران اہم ملکی سیاست صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ن لیگ کے ناراض کارکنوں اور عہیدے داروں کو منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔نواز شریف نے ناراض کارکنوں کے تحفظات کو فوری دور کرنے کا حکم دیا۔اجلاس کے دوران عام انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔