اگر عمران خان کے لیے جان چلی جائے تو اس سے بڑا صدقہ جاریہ کیا ہو گا، معذور کارکن

اتوار اپریل 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) پولیو سے متاثرہ معذور شخص  کے عمران خان کے لیے جذبات دیکھ کر ہر کئی حیران رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق اج پاکستان تحریک انصاف مینارپاکستان پر ایک بڑا جلسے کرنے جا رہی ہے اور اس جلسے کی تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے میں آنے والے بڑوں،بچوں اور بزرگوں کا جوش قابل تعریف ہے۔لیکن عمران خان کی محبت ایک پولیو سے معذور شخص کو بھی پی ٹی آئی کے جلسے میں کھنچ لائی۔معذورشخص کا کہنا ہے کہ مجھے سب نے کہا وہاں بہت رش ہو گا تمہاری جان چلی جائے گی میں نے کہا اگر عمران خان کے لیے جان چلی جائے تو اس سے بڑا صدقہ جاریہ کیا ہو گا۔

Your Thoughts and Comments