کونسی تبدیلی؟ کیا بلےیا بولنگ میں تبدیلی لائی جارہی ہے،رضا ربانی

بجٹ کومسترد کرتےہیں،موجودہ حکومت سرمایہ داروں کی حکومت ہے۔کرچی میں عوامی جلسہ سے خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء): پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کونسی تبدیلی؟ کیا بلے یا بولنگ میں تبدیلی لائی جارہی ہے، بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، موجود ہ حکومت سرمایہ داروں کی حکومت ہے۔ انہوں نے آج لیاقت آباد کرچی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ حکومت سرمایہ داروں اور تاجروں کی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

ان لوگوں کا کراچی اور سندھ کا کبھی نہیں سوچا،ہم جانتے ہیں سندھ صوفیوں اور امن کی دھرتی ہے۔بجٹ کو مسترد کرتے ہیں بجٹ سے غریبوں کے چولہے بجھ جائیں گے۔ بجٹ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوجائے گا۔ پیپلزپارٹی غریبوں کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔رضا ربانی نے کہا کہ کوئی کہتا ہے میں تبدیلی لا رہا ہوں ، کونسی تبدیلی ؟ کیا بلے کی تبدیلی لارہے ہو یا بال تبدیل کررہے ہو؟ تبدیلی اس وقت ہوتی ہے جب غریبوں کاانقلاب برپا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت اور عوام کیلئے بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں۔ آؤ اب سب ملکر ملک کی تعمیر کریں۔