بھارتی ماہی گیروں کےکھلےسمندر میں پاکستان زندہ باد کےنعرے

پاک بحریہ نےکھلےسمندر میں پھنسی ہوئی بھارتی کشتی کوبچا لیا،پاک بحریہ کےجہازعالمگیرنےانسانی ہمدردی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی مدد کی، ترجمان پاک بحریہ

اتوار 29 اپریل 2018 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء): پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتی کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا، جس پربھارتی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں سے خوش ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی ماہی کی کشتی ایس ٹی مارس انجن میں خرابی کے باعث کھلے سمندر میں مشکلات کا شکار تھی تاہم ان کی مدد کو کوئی نہ پہنچا، کشتی میں سوار12افراد بھوک پیاس سے نڈھال مدد کے طلب گار تھے، پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی مدد کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس عالمگیر کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی فنی خرابی کو دور کیا جب کہ ماہی گیروں کو اشیائے خورو نوش کے ساتھ طبی امداد بھی فراہم کی جس پر بھارتی ماہی گیروں نے اظہارِ تشکر کے طور پر کھلے سمندر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ترجمان نے بتایاکہ پا ک بحریہ انسانی مدد کے آپریشنزکی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے اور یہ آپریشن اس بات کا بھی غماز ہے کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :