کوئٹہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی دکانوں پرفائرنگ سے 3افراد جاں بحق،3زخمی

اتوار 29 اپریل 2018 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء)کوئٹہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی دکان پرفائرنگ سے 3افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے جان محمدروڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دکانوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد علی خان ، محمد وقاص اور شبیر احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3افراد شدیدزخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوںکو ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ میں طبی امداد دی جارہی ہے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔