عمران خان کا لاہور کا جلسہ پچھلے جلسوں سے آدھا تھا ،ْمشاہد اللہ خان کا دعویٰ
لاہور جلسے کے دوران رقص اور عورتوں سے بدتمیزی ہو رہی تھی ،ْ لوگوں کو بے وقوف نہ سمجھا جائے ،ْمیڈیا سے گفتگو کسی میڈیا چینل نے لوگوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زیادہ نہیں بتائی ،ْسینیٹر چوہدری تنویر ْان خان کے لاہور کے جلسے میں بیان کئے گئے 11 نکات روایتی اور پرانے ہیں ،ْسر دار یعقوب ناصر
پیر 30 اپریل 2018 23:00
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ قرضہ لیا، مگر کوئی بڑا منصوبہ نہیں شروع کیا جا سکا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور جلسے کے دوران رقص اور عورتوں سے بدتمیزی ہو رہی تھی جبکہ ابرار الحق اور عیسیٰ خیلوی لڈیاں ڈال رہے تھے، لوگوں کو بے وقوف نہ سمجھا جائے، الزام لگانے سے لوگ بڑے نہیں ہو جاتے، میاں نواز شریف نے کسی پر الزامات نہیں لگائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری زیادہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، ہم نے آزاد کشمیر میں ان کی حکومت نہیں گرائی، اسی طرح گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں میں کسی بھی حکومت کے گرانے میں حصہ نہیں بنے، مگر زرداری نے صوبہ بلوچستان میں کچھ لوگوں کی ایماء پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو گرایا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے پیپلز پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دیا، بی بی شہید نے ایک شخص کے بارے میں کہا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار یہ شخص ہو گا تو زرداری نے اسی شخص کو نائب وزیراعظم بنا دیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلی مرتبہ آرٹیکل چھ کے تحت مشرف کے خلاف مقدمہ چلایا، اگر پی پی پی والوں میں ہمت ہوتی تو وہ بھی مقدمہ چلاتے مگر ایسا نہیں کر سکے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو لاہور جلسے میں دو لاکھ لوگوں کا مجمع جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا ان کو مایوسی ہوئی، اتنے لوگ جمع نہیں ہو سکے، کسی میڈیا چینل نے لوگوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زیادہ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آج کی اور گزشتہ تقریر کی ویڈیو نکالیں تو پتہ چلے گا ان میں سنجیدگی نہیں۔ سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، لاہور جلسہ اچھا تھا مگر جلسے میں لاہور کے عوام نہیں بلکہ پشاور کے لوگ زیادہ تھے، اگر پارٹی مجھے عوام کو جمع کرنے کے لئے اتنا ٹارگٹ دے تو میں اس سے بھی زیادہ لوگوں کو جمع کر کے دکھا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف وزیراعظم بننے کا شوق ہے، آج جو حالات کے پی کے میں ہیں، اس کو دنیا دیکھ رہی ہے،عمران خان وہاں کیا تبدیلی لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف محسن پاکستان ہیں، پوری قوم انہیں جانتی ہے، آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ان حالات میں جو لوگ دوسری پارٹیوں کی طرف دیکھتے ہیں وہ غلطی پر ہیں، اس وقت مسلم لیگ (ن) نے ملکی ترقی کے لئے دوسری پارٹیوں سے بہتر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاہور میں جو 11 نکات پیش کئے ہیں، ان پر صوبہ خیبرپختونخوا میں عمل کرنے سے کس نے روکا ہے، اب کے پی کے کی کیا حالت ہے، سب کے سامنے ہے، اگر صوبے کو ترقی دیتے تو قوم دعا دیتی، مگر ایسا نہیں کیا گیا، صرف ناچ گانوں پر وقت ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لوگوں کو ڈھول کی تاپ پر اکٹھا کرتی ہے۔ سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ عمران خان کو لاہور جلسے میں 30 نکات کا اعلان کرنا چاہیے تھا، یہ 11 نکات تو انہوں نے 2013ء کے انتخابات میں عوام کے سامنے پیش کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو کوئی ورغلا نہیں سکتا، لوگ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 30 اپریل 2018 کی مزید خبریں
-
شاہدخاقان عباسی کاآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمرا شمالی وزیرستان کا دورہ
-
نیب کا نواز شریف کیخلاف پہلے ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرانے کا فیصلہ
-
غربت کی چکی میں پسے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں
-
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 3حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
-
الیکشن سے قبل کئی سیاستدان پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، پنجاب میں اب پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کا مقابلہ ہو گا،
-
نواز شریف نے ہر موقع پر ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملا لیا، آصف زرداری
-
شریف خاندان کے لیے احتساب عدالت سے بڑی خبر
-
پاکستان کی او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور ریاستی جبر تشدد ومظالم کی شدید مزمت
-
اسلام آباد، امریکی سفارت کار بے گناہ قرار، موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج
-
پاکستانی نژاد ساجد جاوید نیا برطانوی وزیر داخلہ مقرر
-
فنانس کا ایکسپرٹ موجود تھا لیکن مشیر سے بجٹ پیش کروایا گیا، خورشید شاہ
-
عمران خان جھوٹا آدمی ہے اور جھوٹے الزامات لگاتا ہے، وہ دن رات جھوٹ بولتا ہے،
-
چودھری شجاعت سے شیخ رشید احمد کی ملاقات‘ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادیہ خیال
-
انشا اللہ اگلی حکومت بھی نواز شریف کی ہو گی،مریم نواز
-
تحر یک انصاف بے ضمیروں اور ایجنسیوں کے ایجنٹوں کی نشانی ہے عمران خان ایجنسیوں کے آلہ کار ہیں‘ رانا ثنا اللہ خان
-
عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے 200 پاکستانی زائرین جدہ ائیر پورٹ پر پھنس گئے
-
بھائی کو موبائل کیوں نہیں دیا، ن لیگ کا مقامی رہنما غنڈہ گردی پر اتر آیا
-
الیکشن کمیشن میں بلوچستان کے 10 اضلاع کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت 2 مئی کوہو گی
-
کینیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مونیکا جوماکی وزیراعظم سے ملاقات، کینیا کے صدر کی جانب سے دورے کی دعوت
-
جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ہمدرد سیاسی دکانداریاں چمکانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
-
عامر لیاقت کی سٹیج پر کرسی کی بجائے نیچے بیٹھنے کی تصاویر وائرل،لوگوں کے طعنوں پر پرسکون ردعمل دے کر مخالفین کے منہ بند کر دئیے
-
یوم مئی ہمیں محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتاہے،سپیکر قومی اسمبلی
-
آصف زرداری کا کسی بھی ریاستی ادارے کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف رکاوٹ بننے کا اعلان
-
ایم کیو ایم کی. مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما نے زبان کھول دی
-
دنیا کی 20 بہترین افواج کی فہرست جاری، پاک فوج بھی شامل
-
نیب ریفرنسز کے آخری مراحل میں شریف خاندان نے واجد ضیاء کیخلاف بڑی چال چل دی
-
آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے امریکا کا پاکستان پر حملہ بروقت ناکام بنا دیا
-
جلسے سے ایک روز قبل نامعلوم افراد نے ساہیوال میں لگے ن لیگی بینرز پر سیاہی مل دی
-
کس نے مارشل لاء لگانے کیلئے مجبور کیا، پرویز مشرف نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا
-
نوازشریف کی سیاست تقریباًختم ہوگئی ہے ، نوازشریف کے پاس وہی لوگ ہیں جن کے پاس جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے‘فواد چوہدری
-
جلسہ لاہوردا،مجمع پشوردااورایجنڈاکسی ہوردا،یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے،نواز شریف
-
چیئر مین نیب کا بھارتی سرحد پر ناروال سپورٹس سٹی بنانے بار ے رپورٹس کا نوٹس
-
عمران خان کا لاہور کا جلسہ پچھلے جلسوں سے آدھا تھا ،ْمشاہد اللہ خان کا دعویٰ
-
وفاقی وزیر داخلہ نے مدارس کے مسائل کے حل اور علما کرام کی شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کر دئیے
-
عمران خان لوٹوں اور لٹیروں کے ساتھ ایک ہو گئے، طلال چوہدری
-
سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے سزا کم کر دی
-
بلوچستان اسمبلی اجلاس: پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی کا مسودہ قانون مصدرہ2018کی بات کمیٹی کی رپورٹ کی مدت میں آج تک توسیع کی تحریک پیش کردی گئی
-
کوئٹہ،بلوچستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں،لشکری رئیسانی
-
وہ خلیجی ملک جہاں غیر ملکیوں کو کفیلوں کے چنگل سے آزاد کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
کیا روس نے بشارالاسد کی حمایت سے ہاتھ کھینچنا شروع کردیا؟
-
شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار تلف کرنے کیلئے امریکا سامنے بڑی شرط رکھ دی
-
فلسطینیوں کو مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے یا تو ہماری تجویز کی حمایت کرنی چاہیئے، یا پھر اپنا منہ بند کر لینا چاہیے: سعودی ولی کا فلسطین سے متعلق شرمناک بیان
-
پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،نریندر مودی
-
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کیخلاف خطرناک منصوبے کا اعلان کردیا
-
بھارت،اسپتالوں میں چوہوں کا راج، بے ہوش مریض کی آنکھ کتر لی
-
سعودی طالبہ نے مریخ کے لئے واٹر پلانٹ پراجیکٹ تیار کر لیا
-
بھارت،دبنگوں نے گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑدیں،پیشاب پلایا،4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
-
بھارت،سوشل میڈیاپر اسلام کیخلاف ہرزہ سرائی،مظاہرین مشتعل
-
فرانس کے صدر کا تحفتا دیا گیا پودا وائٹ ہائوس سے غائب ہوگیا
-
بھارت میں ذات پات اور تفریق سے تنگ آکر ہندوں کی بہت بڑی تعداد نے ہندو مذہب چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.