کس نے مارشل لاء لگانے کیلئے مجبور کیا، پرویز مشرف نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

99ء میں نواز شریف نے مارشل لاء کی راہ ہموار کی،پرویز مشرف، میں مارشل لاء نہیں لگانا چاہتا تھا، نواز شریف کے دماغ میں فتور ہے، یہ مجھے خواب میں بھی دیکھتے ہیں،بیان

پیر 30 اپریل 2018 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ 1999 میں نواز شریف نے مارشل لاء کی راہ ہموار کی میں مارشل لاء نہیںلگانا چاہتا تھا نواز شریف کے دماغ میں فتور ہے، یہ مجھے خواب میںبھی دیکھتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ 1999 میں مارشل لاء نہیںلگانا چاہتا تھا ملکی حالات خراب تھے۔

یہ غلط کہتے ہیں کہ میں مارشل لاء لگانا چاہتا تھا انہوں نے کہا ہے کہ میں بیرون ملک سے واپس آ رہا تھا کہا گیا کہ میرا جہاز بھارت جا سکتا ہے نواز شریف نے کام آسان کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ میں فتور ہے۔ یہ مجھے خواب میں دیکھتے ہیں نواز شریف فالتو ہیں، میں فالتو نہیں ہوں ا نہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی قبر خود کھود رہے ہیں اس میں خود گریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کل عمران خان والے جلسے میں ایوب خان والا جذبہ تھا ووٹ کی عزت کے نعرے لگانے والے خود کی عزت نہیں کرتے احتساب کا عمل جا ری رہے انتخابات سال کے آخر میں ہوتے نظر آ رہے ہیں میںکوشش کروں گا کہ عام انتخابات سے قبل وطن واپس آ جاؤں انہوں نے کہا ہے کہ میری بیرون ملک کو ئی جائیداد نہیں ہے میری تمام جائیداد پاکستان میں ہے میں نے کسی بھی پاکستانی کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا۔ اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔