پاکستانی نژاد ساجد جاوید نیا برطانوی وزیر داخلہ مقرر

پیر 30 اپریل 2018 23:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء)برطانوی وزیر اعظمتھریسامے نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو ملک نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریز مے نے ساجد جاوید کو ملک نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق بینکر اڑتالیس سالہ جاوید گزشتہ روز مستعفی ہو جانے والی امبر رٴْڈ کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گے۔ امبر رڈ نے اتوار کے دن یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن افراد کی ملک بدری کے حوالے سے قانون سازوں کو نادانستہ طور پر ’غلط معلومات‘ فراہم کیں، استعفیٰ دے دیا تھا۔ رڈ کا اس طرح وزیر داخلہ کے منصب سے الگ ہونا برطانوی وزیر اعظم ٹیرزا مے کی حکومت کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :