جلسے سے ایک روز قبل نامعلوم افراد نے ساہیوال میں لگے ن لیگی بینرز پر سیاہی مل دی

سیاہی ملتے وقت لیڈران کی تصاویر بالخصوص مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر کو نشانہ بنایا گیا

پیر 30 اپریل 2018 22:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء):جلسے سے ایک روز قبل نامعلوم افراد نے ساہیوال میں لگے ن لیگی بینرز پر سیاہی مل دی۔سیاہی ملتے وقت لیڈران کی تصاویر بالخصوص مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل مسلم لیگ ن ساہیوال میں اپنی سیاسی طاقت کا اظہار کرنے جا رہی ہے۔اس سلسلے میں شہر بھر کو استقبالی بینرز سے سجایا گیا ہے۔ایسے میں جلسے سے ایک روز قبل نامعلوم افراد نے ساہیوال میں لگے ن لیگی بینرز پر سیاہی مل دی۔سیاہی ملتے وقت لیڈران کی تصاویر بالخصوص مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر کو نشانہ بنایا گیا۔