شاہدخاقان عباسی کاآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمرا شمالی وزیرستان کا دورہ

غلام خان ٹریڈ ٹرمینل،میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس کاافتتاح ،شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی فوج نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اب سول اور سیاسی قیادت فاٹا کے لوگو ں کی خواہشات کے مطابق اس علاقے کو قومی دھارے میں لائے گی،وزیراعظم

منگل 1 مئی 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء)پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کیے جانے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلی بار میرانشاہ کادورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اب سول اور سیاسی قیادت فاٹا کے لوگو ں کی خواہشات کے مطابق اس علاقے کو قومی دھارے میں لائے گی۔

ترجمان وزیرآعظم اور آئی ایس یی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور غلام خان کا دورہ کیا۔ میرانشاہ آمد پر وزیر اعظم نیامن کے لیے قربان ہونے والے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نے میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا جس کو پاک فوج کے انجینئرز نے تعمیر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپلیکس میں 1344دکانیں ،پارکس ،کارپارکنگ ،شمسی لائٹس ،ڈرائیوویز اور واٹر سپلائی نیٹ ورک ہے۔ وزیر اعظم نے غلام خان ٹریڈ ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا یہ ٹرمینل سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کا حصہ بھی ہے۔ قبائلی علاقوں میں تجارتی ٹرمینل اور مواصلاتی ڈھانچے کے قیام سے کمپلیکس ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر سی پیک سے منسلک ہو جائے گا جس سے قومی و علاقائی تجارتی روٹ اور کمرشل فوائد حاصل ہوںگے اور ان اقدامات سے علاقہ میں خوشحالی اور معاشی ترقی بھی آئے گی۔

اس مقع پر وزیر اعظم کا کہن تھآ کہ سماجی اقتصادی منصوبے آغاز ہیں اس طرح کے مزید منصوبے فاٹا میں شروع کیے جارہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی اور سماجی اقتصادی ترقی کا عمل پورے فاٹا میں جاری ہے جبکہ حکومت فاٹا کی ترقی اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے قبائلی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام نے جرات اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لانے اور خوشحالی کے کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ دورہ کے دوران گورنر خیبرپختونخوا ،وزرا ،سینٹرز اور کور کمانڈرز پشاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔