سعودی شاہ سلمان نے دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء)سعودی کنگ شاہ سلمان نے اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے دارالحکومت ریاض کے نزدیک دنیا کی سب سے بڑی تفریح گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ یہ سنگ بنیاد ریاض کے قریب واقع جگہ قدیہ میں رکھا گیا ہے۔

اربوں ڈالر کی لاگت سے ایک ایسی تفریح گاہ بنائی جارہی ہے جسے بلاشبہ دنیا کے سب سے بڑے تفریحی پارک کا اعزاز حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک انٹرٹینمنٹ پارک نہیں بلکہ کلچرل حب بھی ثابت ہوگا۔قدیہ پارک کیچیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ یہ پارک سعودی عرب کی معیشت کی نمو اور پرکشش سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، یہ پارک نہ صرف تفریحی شعبے میں مثبت قدم ہے بلکہ اس پارک سے سعودی نوجوانوں کی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی۔

واضح رہے کہ قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک میں والٹ ڈزنی اور دیگر تھیم پارک کمپنیوں کی مدد سے 334 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر بنایا جارہا ہے جس میں والٹ ڈزنی ریسورٹ، تھیم پارک، سفاری پارک اور متعدد اقسام کی تفریحی سہولیات شامل ہیں۔