آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو میں ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی،4افراد زخمی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء)آذربائیجان میں ٹرمپ ٹاور میں آگ لگنے سے جھلس کر چار افراد زخمی ہوگئے ، آتشزدگی کے باعث عمارت کی بیس منزلیں متاثر ہوئی ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق آگ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں واقع ٹرمپ ٹاور کے نام سے معروف عمارت میں لگ گئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق تینتیسویں منزل عمارت میں آگ اوپر والی منزل پر بھڑک اٹھی۔

دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بیس منزلوں کو لپیٹ میں لیلیا۔ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے جھلس کر زخمی ہونیوالے چار ورکرز کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق رواں ماہ نویارک سٹی میں واقع ٹرمپ ٹاور کی پچاسویں منزل پر آگ لگ گئی تھی۔ آگ کے باعث ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔