بھارت،دبنگوں نے گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑدیں،پیشاب پلایا،4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

پیر 30 اپریل 2018 23:18

بدایون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء)بھارتی شہر بدایون میںدبنگوں نے گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑدیں،پیشاب پلایا،4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بدایوں ضلع میں گندم کی فصل نہ کاٹنے پردبنگوں نے ایک دلت کو درخت سے باندھ کرزدوکوب کیا اور اسکی مونچھیں بھی اکھاڑلیں۔

ایس پی سٹی جتیندر کمار سریواستوا کی ہدایت پر واقعہ کے بعد 4ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کی گئی۔حضرت پور تھانہ کے گاو?ں اعظم پور کا رہنے والا دلت سیتا رام کھیتی باڑی اور محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلاتا ہے۔ سیتا رام نے الزام لگایاکہ گزشتہ روز گائوں کے ٹھاکر وجے سنگھ ،ان کے بھائی شیلندر،پنکو سنگھ اور وکرم سنگھ نے کھیت سے گندم کی فصل کاٹنے کیلئے کہا تو میں نے 2دن کی مہلت مانگی کہ اپنے کھیت کی فصل کاٹنے سے فارغ ہوتے ہی آجائوںگا۔

(جاری ہے)

اس پر ٹھاکروں نے طیش میں آکرگالم گلوچ اور بدکلامی شروع کردی۔مخالفت کرنے پر وہ لوگ اٴْسے چوپال لے گئے جہاں پیڑ سے باندھ کر پیٹا گیا۔اسکے باوجود ان کا غصہ سرد نہیں ہوا تو انہوں نے مونچھیں اکھاڑلیں اور جوتے میں پیشاب بھر کر زبردستی پلایا۔ان کے چنگل سے کسی طرح رہائی پاکر تھانے پہنچ کر شکایت کی تو پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔مجبورہوکر اٴْس نے واقعہ کی تفصیلات خط میں تحریر کرکے آئی جی بریلی کو بھیجا۔ شکایت نامے کے بعد آئی جی نے گائوں کے تھانہ انچارج کو دبنگوں کیخلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :