تحر یک انصاف کے کارکنوں نے اپنے ہی کارکن کو جیب کترا سمجھ کر اس کی دھلائی کر دی

مینار پاکستان جلسے سے مختلف مقامات پر کارکنوں نی5اصلی جیب کتروں کو بھی پکڑ کر پولیس کر دیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء) تحر یک انصاف کے کارکنوں نے اپنے ہی کارکن کو جیب کترا سمجھ کر اس کی دھلائی کر دی جبکہ مینار پاکستان جلسے سے کارکنوں نی5اصلی جیب کتروں کو بھی پکڑ کر پولیس کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز تحر یک انصاف کے مر کزی رکن نذیر چوہان کی مینار پاکستان آنیوالی ریلی کے دوران کارکنوں نے اپنے ساتھ آنیوالیایک مبشر نامی کارکن کو جیب کترا سمجھ کر پکڑ لیا اور سب نے ملکر اس کی خوب دھلائی کر دی اور تشدد سے کارکن بے ہوش گیا تاہم بعداں اصل صورتحال واضح ہوگئی وہ کوئی جیب کترا نہیں بلکہ پارٹی کا کارکن ہے جبکہ دوسری طر ف کارکنوں نے مینار پاکستان جلسے کے مین گیٹ اور خواتین گیٹ سمیت دیگر مقامات سے پانچ اصلی جیب کتروں بھی پکڑ کر انکو پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :