سردار ایاز صادق کی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے ملاقات کی تصویر نے (ن) لیگی حلقوں میں ہل چل مچادی۔۔۔۔

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے ملاقات کی تصویر نے (ن) لیگی حلقوں میں ہل چل مچادی ‘تحر یک انصاف میں شمولیت کی افوائیں بھی گردش کر تیں رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر ایک ہوٹل میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات کر تے ہوئے ایک تصویر سامنے آئی جس پر تحر یک انصاف کے سپورٹرز دعویٰ کرتے رہے کہ سردار ایاز صادق تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جس پر لاہور ملک کے دیگر شہروں میں (ن) لیگی حلقوں میں ہل چل مچ گئی اور اس حوالے سے مختلف اور افوائیں بھی گر دش کرتی رہیں۔