قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پاک کالونی میں کارروائی، تحریک طالبان پاکستان سہراب گوٹھ کا امیر گرفتار

اتوار 29 اپریل 2018 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کراچی کے علاقے پاک کالونی میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سہراب گوٹھ کے امیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منیر احمد خان کی گل ہائوس میں عطر کی دکان ہے جہاں وہ تنظیم کے لئے جمع کیا گیا بھتہ چھپا کر رکھتا تھا۔ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کی دکان کو سیل کردیا گیا ہے۔