سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے سزا کم کر دی

پیر 30 اپریل 2018 23:54

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے اس کی سزا میںکمی کر دی۔ سپریم کورٹ نے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سزائے موت کیخلاف اپیل نمٹا دی۔ مجرم نذیر خان نے اپنی سزا کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے یہ نکتہ اٹھایا کہ ملزم نذر خان عمر قید کی سزاء مکمل کر چکا ہے قانون کے تحت ایک سزاء پوری ہونے کے بعد دوسری سزاء نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :