نواز شریف نے ہر موقع پر ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملا لیا، آصف زرداری

ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، اس نے ہمیں ہر موقع پر بیچا، ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے، میں نے پر ویز مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف نے پیچھے ہٹ گئے،میں نے یقین کر لیا اور بلے کو جانے نہ دینے کا بیان دیا ، نواز شریف نے پرویز مشرف کو باہر بھجوا دیا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی پارٹی قائدین اور صحافیوں سے گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، اس نے ہمیں ہر موقع پر بیچا، ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے، نواز شریف نے ہر موقع پر ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملا لیا،میں نے پر ویز مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف نے پیچھے ہٹ گئے،میں نے یقین کر لیا اور بلے کو جانے نہ دینے کا بیان دیا ، نواز شریف نے پرویز مشرف کو باہر بھجوا دیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواز شریف سے دور یو ں کے حوالے سے سینیئر پارٹی قائدین اور صحافیوں کے سامنے حال دل بیان کر تے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے مختلف پیغام بھجواتے رہے، ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، ہم سویلین بالادستی کی نیت سے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے، نواز شریف نے ہمیں ہر موقع پر بیچا، میں سیاست سے ہٹ کر نواز شریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا لیکن انہوں نے میری نیک نیتی کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہر موقع پر ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملا لیا، پرویز مشرف کے مواخذے سے لے کر اینٹ سے اینٹ کے بیان تک نواز شریف نے ہاتھ کرایا، میں نے پر ویز مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف نے پیچھے ہٹ گئے، انہوں نے پرویز مشرف کے مواخذے میں ساتھ دینے کے لئے شرائط عائد کردی تھیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف نے پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ بنایا تو ہم نے ان کا ساتھ دیا، نواز شریف نے اپنے قریبی افسر کے ذریعے یقین دلوایا کہ وہ پرویز مشرف کو جانے نہیں دیں گے، میں نے یقین کر لیا اور بلے کو جانے نہ دینے کا بیان دیا مگر نواز شریف نے پرویز مشرف کو باہر بھجوا دیا، بعد میں پتہ چلا کہ نواز شریف جب مجھے یقین دلا رہے تھے اس سے پہلے ہی وہ پرویز مشرف کے معاملے پر ڈیل کر چکے تھے۔

آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے میرے اینٹ والے بیان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راحیل شریف سے معاملات سیدھے کرنے کی کوشش کی، سندھ میں نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے کارروایاں بھی نواز شریف کے کہنے پر ہوئیں، وہ اپنا کیا خود بھگتیں، میں اب کسی صورت اس سے ہاتھ نہیں ملاں گا۔