عمران خان لوٹوں اور لٹیروں کے ساتھ ایک ہو گئے، طلال چوہدری

عمران خان کے گیارہ نکات میں کوئی نئی بات نہیں، پشاور یونیورسٹی سمیت کے پی میں جعلی ڈگریاں بانٹی جارہی ہیں،عمران خان اور آصف زرداری 2 نہیں ایک ہیں، عمران خان کے بچے کے پی میں نہیں پڑھتے، پشاور میں نہیں رہتے،عمران خان نے خفیہ معاہدہ کرلیا ہے، صدر اور وزیراعظم کا فیصلہ عوام کریں گے وزیرمملکت داخلہ کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری 2 نہیں ایک ہیں، عمران خان لوٹوں اور لٹیروں کے ساتھ ایک ہو گئے،عمران خان کے بچے کے پی میں نہیں پڑھتے، پشاور میں نہیں رہتے،عمران خان نے خفیہ معاہدہ کرلیا ہے، صدر اور وزیراعظم کا فیصلہ عوام کریں گے۔

پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے لاہور میں 2011والا شو کرنے کی کوشش کی، لاہور کے سیاسی فیصلے پوے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں، کیمروں نے دکھایا2011اور 2018کے جلسہ میں کیا فرق تھا، عمران خان نے 2013میں وعدہ کیا کہ تبدیلی لائیں گے، عمران خان نے جن لوگوں کے خلاف تحریک چلائی وہ اسٹیج پر بیٹھے تھے،11نکات میںعمران خان نے کونسی نئی بات کی،عمران خان لوٹوں اور لٹیروں کے ساتھ ایک ہو گئے ہیں، عمران خان اور زرداری دو نہیں بلکہ ایک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ عمران خان نے خفیہ معاہدہ کرلیا ہے، عمران خان نے تیر کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایک صدر کا اور دوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے، صدر اور وزیراعظم کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عمران خان بتائیں پانچ سال میں کیا کیا ہی عمران خان کے بچے ے پی میں نہیں پڑھتے، پشاور میں نہیں رہتے، میں سمجھا ویڈیو چلائیں گے کے پی میں 300ڈیم مکمل ہو چکے،خان صاحب زیرو کے زیرو رہے ہیرو نہ بن سکے، یہ پروڈکٹ نہیں چل سکے گی، خان صاحب اتنے لوٹی مجھے سمجھ نہیں آتی، اتنے لوٹی کیا نیا پاکستان بنانے سے پہلے وضو کرانا ہے، عمران خان کے فیصلے ہونے کی سزا پاکستان کو نہیں ملنی چاہیے، عمران خان کے گیارہ نکات میں کوئی نئی بات نہیں، پشاور یونیورسٹی سمیت کے پی میں جعلی ڈگریاں بانٹی جارہی ہیں، عمران خان کاش اسکرین پر خیبرپختونخوا کے ہسپتال اور اسکول دکھاتے، کل کا نعرہ ٹھیک تھا، عمران اور زرداری ایک ہیں۔