فنانس کا ایکسپرٹ موجود تھا لیکن مشیر سے بجٹ پیش کروایا گیا، خورشید شاہ

زیادہ سے زیادہ تین مہینے کا بجٹ پیش کرتے، الیکشن قریب آتے ہی سب کو عوام یاد آجاتے ہیں، شہبازشریف باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں، عمران خان اس وقت سے ڈریں جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے گی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 23:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فنانس کا ایکسپرٹ موجود تھا لیکن مشیر سے بجٹ پیش کروایا گیا، زیادہ سے زیادہ تین مہینے کا بجٹ پیش کرتے، الیکشن قریب آتے ہی سب کو عوام یاد آجاتے ہیں، شہبازش ریف باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں، عمران خان اس وقت سے ڈریں جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے ساتھ زیادتی کی، زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا بجٹ پیش کرتے، فنانس کا ایکسپرٹ موجود تھا لیکن مشیر سے بجٹ پیش کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت کیسے ملے گی جب آپ پارلیمنٹ کو عزت نہیں دیتے، الیکشن قریب آتے ہی سب کو عوام یاد آ جاتے ہیں، بعد میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے، شہباز شریف باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن وہ پنجاب کو صحیح طریقے سے نہیں دیکھ رہے، عمران اس وقت سے ڈریں جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے گی۔