پاکستان کی او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور ریاستی جبر تشدد ومظالم کی شدید مزمت

کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیاء کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے،سیکرٹری خارجہ تہمیہ جنجوعہ کا اجلاس سے خطاب

پیر 30 اپریل 2018 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) سیکرٹری خارجہ تہمیہ جنجوعہ نے (او آئی سی) رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور ریاستی جبر تشدد ومظالم کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیاء کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں کشمیر سے متعلق (او آئی سی) رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا، یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں حالیہ 20کشمیریوں کی شہادت کے تناظر میں بلایا گیا ہے، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی، (او آئی سی) کے خصوصی نمائندے عبداللہ العالم نے خطاب کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کی، عبداللہ العالم نے جموں وکشمیر سے متعلق اصولی موقف کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا، تہمیہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے اجلاس کو آگاہ کیا، اور مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور جبر دشددکی مزمت کی ، سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیاء کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو مزاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔