چودھری شجاعت سے شیخ رشید احمد کی ملاقات‘ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادیہ خیال

مسلم لیگی ذہن رکھنے والے مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں‘ صدرمسلم لیگ (ق)

پیر 30 اپریل 2018 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادیہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ کی غلطیاں انہیں عوام سے دور کر رہی ہیں، پیر پگاڑا کی مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اس میں تمام مسلم لیگی ذہن رکھنے والے افراد کو دعوت دیتا ہوں خواہ وہ کسی بھی پارٹی میں ہوں وہ سب آئیں اور مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چودھری شجاعت حسین کی کتاب پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر تنقید کر کے پاکستان کے اداروں میں تصادم کروانا چاہتی ہے، ن لیگ کی شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا۔