عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے 200 پاکستانی زائرین جدہ ائیر پورٹ پر پھنس گئے

پیر اپریل 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء):پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے200سے زائد عمرہ زائرین جدہ ائیر پورٹ پر پھنس گئے،مسافروں کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے200سے زائد عمرہ زائرین جدہ ائیر پورٹ پر پھنس گئے۔فلائٹ نمر ایکس وائے 9خرا ب ہونے کے باعث مسافروں کو متبادل پرواز فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث مسافر جدہ ائیر پورٹ پر 3دن سے پھنسے ہوئے ہیں۔زائرین کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہو چکا ہے جس کے باعث کچھ زائرین کی حالت غیر ہو چکی ہے اور وہ دیار غیر میں کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments