ڈی جی نیب کے حکم پرایڈن بلیوارڈ پراجیکٹ میں ویلفیئر کا کام تیزی سے جاری

منگل 1 مئی 2018 20:44

لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی طرف سے ایڈن بلیوارڈ پراجیکٹ میں ویلفیئر کے کام تیزی سے جاری ہے،ڈی جی نیب نے ایڈن بلیوارڈ متاثرین کے نقصان کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،ایڈن انتظامیہ کیجانب سے 2004 میں ایڈن بلیوارڈ کے نام سے منصوبہ شروع کیا گیا،ایڈن ڈویلپرز کے مالک ڈاکٹر امجد کیجانب سے 18 ماہ میں منصوبہ مکمل کرتے ہوئے ڈویلپڈ پلاٹس کی منتقلی کا وعدہ کیا گیا،بعد ازاں ایڈن انتظامیہ کی غفلت کے باعث8 سالوں میں بھی منتقلی ممکن نہ بناء جاسکی،اور متاثرین کو بنیادی سہولیات فراہمی کے بغیر ہی سینکڑوں پلاٹس پر قبضہ دے دیا گیا،ایڈن ہاؤسنگ مالکان کے ملک سے فرار کے دوران 500 متاثرین نے نیب لاہور سے انصاف کی استدعا کی تھی،نیب لاہور کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق بجلی فراہمی کیلئے نیب لاہور کیجانب سے ایڈن کی موجود انتظامیہ, کنٹریکٹرز, ڈویلپرز اور لیسکو حکام کی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا،ڈی جی نیب لاہور نے 2 دن میں ایڈن بلیوارڈ کو مین ٹرانسمیشن سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے،نیب حکام کیجانب سے لیسکو سے 700 ڈومیسٹک میٹر ریزرو کروا لئے گئے تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے،ڈی جی نیب لاہور کے احکامات کے مطابق رمضان سے پہلے ایڈن کے ان 700 متاثرین کو بجلی فراہمی شروع کردی جائیگی،نیب حکام کے مطابق بجلی کنڈکٹرز, پولز اور تاروں کے اعلی معیار کو ایکسپرٹس سے مشاورت کے بعد فراہم کروا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :