دبئی کا اقامہ بیرون ممالک آمد و رفت کیلئے حاصل کیا تھا: سابق وزیراعظم نواز شریف کی انوکھی منطق

منگل 1 مئی 2018 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے انوکھی منطق دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کا اقامہ بیرون ممالک آمد و رفت کیلئے حاصل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور نااہل قرار دیے گئے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دبئی کے اقامہ کے حوالے سے انوکھی وضاحت پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا کہنا ہے کہ دبئی کا اقامہ رکھنا ان کیلئے مجبوری تھی۔

اگر وہ دبئی کا اقامہ نہ رکھتے تو پھر بیرون ملک کیسے آتے جاتے۔ اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں نے ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ بیرون ممالک سفر کرنے کیلئے اقامہ کی نہیں بلکہ پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔